
کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے ماہانہ مارکیٹ پلس سروس کے مطابق، عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 23 فیصد مارکیٹ شیئر اور سالانہ 21 فیصد1 ترقی کی شرح کے ساتھ چین میں سمارٹ فونز کی فروخت میں سرفہرست رہا۔ ویوو نے یہ مقام اپنے پورٹ فولیو میں ہر پرائس رینج کے پراڈکٹس مہیا کرتے ہوۓ حاصل کیا ہے۔
مزید براں، Canalys2 کے مطابق،2021 کی تیسری سہ ماہی میں ویوو پہلی بار 10 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ عالمی سمارٹ فون کی ترسیل میں چوتھی پوزیشن پر آگیا۔ کینالیس کی گزشتہ 4 سہ ماہیوں کی ریپورٹس3 کے مطابق ویوو صف اول کے 5 سمارٹ فون برانڈز میں اپنی پوزیشن پر براجمان رہا تھا۔
علاوہ ازیں ویوو IDC ورلڈ وائیڈ موبائل فون ٹریکر4 کے مطابق اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 2021 کی دوسری سہ ماہی میں چین کی سمارٹ فون مارکیٹ میں سرفہرست رہا۔

ویوو اپنی برانڈ فلاسفی کے تحت، مقامی مارکیٹس کے حساب سے تمام منصوبہ بندی کرتا ہے اور اس میں مقامی تہذیب اور ثقافت سے ہم آہنگی ایک بڑا پہلو ہے۔ فی الوقت ویوو کا سیلز نیٹ ورک 50 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور دنیا بھر میں اس کے 400 ملین سے زائد صارفین ہوچکے ہیں۔
