

اسلام آباد: چین کے نائب صدر وانگ کشان وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
چین کے نائب صدر وانگ کشان وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، نور خان ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ان کا خیر مقدم کیا۔
چین کے نائب صدر وانگ کشان 3 روزہ دورے کے دوران نائب صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کریں گے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
