
بورے والا روڈ چک نمبر 17/11 ایل کے قریب خالی جگہ پر میٹر لگایا جا رہا ہے۔ جبکہ عام صارف کا خالی پلاٹ پر میٹر نہیں لگایا جاتا۔ لیکن خالی جگہ پر پٹرول پمپ کے لئے اے ٹو سی کنکشن کس قانون کے تحت دیا جا رہا ہے۔ جبکہ اوپر سے 11 کی وی بھی گزر رہی ہے۔ جس کو پرمسیز کراسنگ نہیں کر سکتے۔
لگتا ہے پیسہ پھینک بڑی گیم کروا والے فارمولے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے آرڈر کر دئیے گئے ہیں
اہل علاقہ کا کہنا ہے۔ کہ ہمیں گھریلو کنکشن کے لئے ذلیل وخوار کیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں پہ بغیر بلڈنگ کے کنکشن دیا جا رہا ہے۔
اہل علاقہ نے چیف واپڈا ملتان اور ایس ای واپڈا ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
