
s
چیچہ وطنی ۔ ملک بھر کی طرح یوم یک جہتی کشمیر ڈے ریلیاں ۔ جلسے اور تقریبات کا انعقاد۔ چیچہ وطنی۔ سیاسی۔ سماجی۔ مذہبی ۔ تاجر برادری کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے بھر پور اظہار یک جہتی کیا چیچہ وطنی پیام غنی چیف آفیسر بلدیہ کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی۔ ریلی بلدیہ آفس سے نکالی گئی۔ دوسری ریلی جماعت اسلامی کے دفتر سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت خان حق نواز خان درانی نے کی۔ تیسری ریلی نیشنل یوتھ الائنس نے نکالی
چوتھی ریلی مرکزی رہنما پی ٹی آئی سابق ایم این اے رائے ہاوس سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت رائے حسن نواز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز۔ بینرز۔ پینا فلیکسز۔ کشمیری جھنڈے پکڑے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء کی طرف سے انڈین مظالم اور بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا۔ ریلی چوک شہداء ختم نبوت میں پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ مرکزی ریلی سے جے یو آئی ف کے رہنما پیرجی عزیز الرحمن۔ مفتی محمد ساجد خطیب جامع مسجد۔ زبیر بٹ سمیت مرکزی رہنما پی ٹی آئی رائے حسن نواز خاں نے کہا کہ آج پوری قوم اپنے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے جس انداز میں کشمیری بھائیوں کے حق کیلئے آواز بلند کی ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی وجہ سے کشمیریوں کے حق میں دنیا کے کونے کونے سے آواز بلند ہورہی۔ہم اپنے مقبوضہ کشمیر بھائیوں کو انکی قربانیوں پر سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزادی جیسی نعمت حاصل کر لیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے جس نے مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں دیگر اقلیتوں پر ظلم کی انتہا کررکھی اقوام متحدہ کو بھارتی ظلم وستم روکنے کیلئے دوہر معیار ختم کرنا ہوگا۔ کشمیری اپنا حق مانگ رہے پور ی قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔ پانچویں ریلی تحریک لبیک یارسول اللہ کی طرف سے نکالی گئی۔ ۔جبکہ مرکز اہلسنت نورالمساجد چیچہ وطنی مفتی ظہیر احمد بابر کی زیر نگرانی یوم یک جہتی کشمیر تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریبات کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
