اہم خبریں

ڈائریکٹر نے کمرے میں ’برہنہ‘ ہونے کا کہا، جینیفر لوپیز

ادھیڑ عمری میں بھی کسی خوبرو لڑکی کی طرح پرفارمنس کرنے والی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ و لکھاری 50 سالہ جینیفر لوپیز نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ’جنسی طور پر ہراساں‘ کیا گیا۔

جینیفر لوپیز کی چند ہفتے قبل ریلیز ہونے والی بولڈ فلم ’ہسلرز‘ نے دھوم مچائی تھی اور یہ ریکارڈ کمائی کرنے میں بھی کامیاب ہوئی۔

اسی فلم میں جینیفر لوپیز کے ایک سین کو رواں سال کا ’سب سے عریاں‘ سین بھی قرار دیا گیا تھا۔

مذکورہ سین میں جینیفر لوپیز کو پول ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ان کے حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر میچور ہونے کی وجہ سے ہر بولڈ کردار کو بھی احسن انداز میں نبھاتی ہیں۔

جینیفر لوپیز کو جہاں فلموں میں بولڈ انداز میں دیکھا جاتا ہے، وہیں ان پر میوزیکل فیٹسیول کے دوران بھی بولڈ پرفارمنس کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

تاہم اب تک انہوں نے ایسے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا تھا، جس میں انہیں ہراساں کیا گیا ہو لیکن اب پہلی مرتبہ انہوں نے خود کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

جینیفر لوپیز نے شوبز میگزین ’ہولی وڈ رپورٹر‘ کے ایک سلسلے میں ساتھی اداکاراؤں اسکارلٹ جانسن، لپیتا نیانگو، لارا ڈیرن، رینی زلویگر اور آکوافینا کے ساتھ اپنے زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے ماضی کے ایک قصے کو بیان کیا۔

اسی سلسلے میں تمام اداکاراؤں نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے اور انہوں نے فلمی زندگی میں خود کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز پر مصر میں قابل اعتراض پرفارمنس کرنے کا الزام

اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے جینیفر لوپیز نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایک کاسٹیوم ڈائریکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

اداکارہ نے کسی کا بھی نام لیے بغیر بتایا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کاسٹیوم ڈائریکٹر نے کمرے میں ان سے نامناسب خواہش کا ذکر کیا۔

ادھیڑ عمر اداکارہ کے مطابق کاسٹیوم ڈائریکٹر نے ان سے اپنے جسم پر موجود لباس اتارنے کی فرمائش کی اور کہا کہ وہ ان کی چھاتی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جینیفر لوپیز کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

جینیفر لوپیز کے مطابق کاسٹیوم ڈائریکٹر کی نامناسب خواہش پر وہ پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ شرمندہ بھی ہوئیں اور انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More