Uncategorized

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

کراچی:  روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر کی قدر میں 58 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ ہفتےروپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا تاہم آج کاروبار کے آغاز میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 58 پیسے اضافے کے بعد 148.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب منی مارکیٹ کی طرح حصص بازار میں بھی اچھی خبریں نہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی طویل تعطیلات سے قبل کاروبار کے آخری روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 549 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جب کہ اختتام پرانڈیکس 469 پوائنٹس کی کمی سے 35505 کی سطح پر آگیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More