اہم خبریں

ڈراما ساز اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کی تردید کردی

معروف ڈراما ڈائریکٹر اقبال حسین نے اداکارہ بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد وضاحت کردی۔

اقبال حسین اور بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کے حوالے سے گزشتہ چند دن سے خبریں چل رہی تھیں اور ایک شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹمیں کسی اور ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں کی شادی سے متعلق خبر چلائی تھی۔

نیا دور نے اپنی رپورٹ میں ایک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اقبال حسین اور بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کرلی۔

اگرچہ خبر میں دونوں کی شادی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ خبریں ہیں کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل ہی شادی کرلی۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ دونوں نے شادی کب اور کہاں کی، لیکن بتایا گیا تھا کہ دونوں جلد ہی آنے والے ڈرامے ’زیبائش‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اپنی دوسری شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ڈراما ڈائریکٹر اقبال حسین نے شوبز ویب سائٹ سے خصوصی بات کرتے ہوئے خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

اقبال حسین نے ’انٹرٹینمنٹ پی کے‘ سے مختصر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری اور اپنی شادی کی خبریں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ان کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

اقبال حسین نے اپنی اور بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے مزید بات نہیں کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دنوں اقبال حسین آنے والے ڈرامے ’زیبائش‘ کی ہدایت کاری کر رہے ہیں، اس ڈرامے کی کہانی بشریٰ انصاری نے لکھی ہے اور وہ اس میں اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

دونوں کی جانب سے ایک ہی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد ہی دونوں کی شادی کی افواہیں سامنے آئیں۔

اس سے قبل دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، رواں برس اپریل میں بشریٰ انصاری اور ان کی بہن عاصمہ عباس کے ساتھ ریلیز کیے گئے گانے ’ہمسائے ماں جائے‘ کی ہدایات بھی اقبال حسین نے دی تھیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی کچھ عرصہ قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی تھی، انہوں نے پہلی شادی ڈراما ساز و اداکار اقبال انصاری سے کی تھی، جن سے انہیں بچے بھی ہیں۔

اسی طرح اقبال حسین نے بھی پہلی شادی ٹی وی میزبان و اداکارہ فرح سعدیہ سے کی تھی اور ان کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More