
۔جس کے مہمان خصوصی مصر کے مشہور قاری شیخ محمد سلامت۔قاری الشیخ محمد عبدالمنعم الکرشب۔ویگر مصر سے آنے والے قاری حاصبان شیخ ابراہیم ماہرالاازہری ،شیخ قاری محمود سمیر،شیخ قاری محمد سلامہ علی،شیخ احمدعبدالمجید الجمال
دیگرقراء حضرات نے بھی شرکت کی اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،دعوت اسلامی کے قاری محمد آصف عطاری ،استادمحمد مٹھل ہاڑا، مفتی فدا حسین ۔سنی رابطہ کونسل ڈیرہ مراد جمالی کے رہنما حافظ صاحب علی تنیو۔غلام مصطفیٰ نیچاری ،عبدالحق عطاری ،نیشنل پارٹی نصیرآباد کے رہنما کامریڈ تاج بلوچ۔ڈی ڈی او تمبو حاجی فیض محمد سرپراہ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیر احمد ماندائی محمد یعقوب لہڑی خان جان بنگلزئی خلیل احمد بنگلزئی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما حاجی محمد بخش بنگلزئی ڈی ایچ او کے سپرنٹنڈنٹ بابو محمداعظم بہرانی و دیگر علماء اکرام نے بھی شرکت کی اس محفل حسن میں مصر سے آئے مہمان فضیلة الشیخ قاری مشہور قاری شیخ محمد سلامت۔قاری الشیخ محمد عبدالمنعم الکرشب۔شیخ ابراہیم ماہرالاازہری ،شیخ قاری محمود سمیر،شیخ قاری محمد سلامہ علی،شیخ احمدعبدالمجید الجمال نے خصوصی طور پر اس محفل میں شرکت کی قرآء حضرات نے شاندار قرات پیش کر کے محفل میں ایک سماں باندھ دیا تھا۔ محفل قرآت میں شہریوں نے یکسوئی اور خشوع و خضوع کے ساتھ قرات سے لطف اندوزہوتے رہے۔ شرکاء محفل سبحان اللہ،ماشاء اللہ کے ساتھ خوش الحانی پر داد پیش کر رہے تھے۔قرآن کی ایمان تازہ کرنے والی صداؤں سے ہر شخص کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ محفل میں کیا حسن تھا‘ کیا آوازیں تھی۔ قرآن کی عظمت رفتہ بیاں کی جارہی تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ مدارس کے طلبہ، اساتذہ کرام اور حاضرین محفل کے ساتھ ساتھ فرشتے بھی اس پاک اور پُر سوز محفل میں بیٹھے ہیں۔ روح پرور منظر ر،حمت ہی رحمت دلوں پر سکنیت طاری کر رہا تھا۔ قرآن کی آیات ایمان کو تازہ کر رہی تھی۔ ہر شخص پر عالی شان اور پرسوز لہجوں کی قرات پر قلزم کیف سرور کی کیفیت طاری تھی۔
