
جس میں ڈائریکٹر نادرا محمد عمران،ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن عابد ایوب گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اشرف، ممبر عورت فاﺅنڈیشن بخش گوندل اورسیکرٹری رہبر ویلفیئر سوسائٹی محمد اکرام نے شرکت کی۔اجلاس میں ووٹرز کی اہمیت اور عورتوں کے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔اجلاس میں نادرانے دیہاتی علاقوں میں شناختی کارڈکے اجراءاور ووٹ کے اندراج کے عمل کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید نے کہاکہ ووٹ کا اندراج ہر پاکستانی کا بنیادی حق بھی ہے۔کسی بھی شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کے بروقت اندراج کیلئے شہری اپنا اندراج کرائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ شہری اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کو یقینی بنا سکیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کے اندراج اور اس کی اہمیت کےلئے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز کا تسلسل سے انعقاد کیا جائے گا۔
