
کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ میرٹ پر فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اور تھانہ کلچر کی تبدیلی پولیس کی اولین ترجیح ہے ملک و قوم اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر ڈسٹرکٹ پولیس تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی ،قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،ضلع کو امن کا گہوارہ بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے،شہریوں کی حفاظت کی خاطر اور امن وامان قائم رکھنے کے لئے ضلع میں نئی پولیس چوکیوں اور تھانہ جات کے قیام سے عوام اپنے تحفظ کے احساس کے ساتھ ساتھ ایک نئی تبدیلی محسوس کریں گے،ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ڈی ایس پی صدر محمد خالد ملک، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز خالد محمود رانجھا کے ہمراہ تھا نہ سول لائن کے علاقہ آہلہ روڈ پر نئی پولیس چوکی ڈنگی پلی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق منڈی بہاؤالدین پولیس ملک کی بقا ء اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،ملک اور قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء محکمہ کا سرمایہ حیات ہیں اور ان کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیگی۔اس موقع پرایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر اعجاز حسین بٹ انسپکٹر ساجد غوری، سینئر محرر اسد عباس دھاریوال،راجہ حمزہ ایوب،ناظم علی شاہ ہاشمی اور دیگر افسران بھی موجو د تھے
