
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤ الدین انور سعید کنگرا نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصدسائلین کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے،شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تا کہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے،آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ضلع بھرمیں کھلی کچہریوں کا تسلسل سے انعقاد کیا جا رہا ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف مہیا کیا جا رہا ہے،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس چوکی رسول میں کھلی کچہری سے خطاب اور فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،کھلی کچہری میں علاقہ بھر سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔،کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او انور سعید کنگرا نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے،دوسری جانب درجنوں دیہات جن میں رسول،شہانہ لوک، کوٹہڑہ،لوکڑی رسول،رسول بیراج،چیلیانوالہ،موجیانوالہ،سموں پور،کوٹ نورشاہ،مونگ سمیت متعدد دیہات پر مشتمل عوام کو فرنٹ ڈیسک کی سہولت ملنے پر اب منڈی بہاؤ الدین خدمت مرکز نہیں جانا پڑے گا اور علاقہ بھر کے ہزاروں افراد کو ان کے گھروں کے قریب ہی فرنٹ ڈیسک کی تمام سہولتیں حاصل ہو جائیگی، انور سعید کنگرا نے کہا کہ عوام پولیس کی تعریف کرنے کی بجائے مجھے اصل حقائق سے آگاہ کیا کریں تاکہ ان کے مسائل کو موقع کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے، کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے،شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا ہوں اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
