

اس موقع پر ڈی پی او پاکپتن نے تمام بینک مینجرز کو ہدایت کی کہ
تمام بینکوں میں الارم سسٹم کو مکمل فنکشنل کیا جائے
سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی کوالٹی کو بہتر کیا جائے اور Hd کیمرہ جات لگائے جائیں۔
سیکورٹی کیمرہ جات کا بیک اپ بمطابق sop بنائیں۔
انٹری پوائنٹس پر کیمرہ جات کو یقینی بنائیں اور انٹری کے وقت فیزیکلی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔
سیکورٹی گارڈ سیکورٹی کے لیے 12 بور گن استعمال کرتے ہیں جو ہجوم میں مناسب نہیں 12 بور کی جگہ شارٹ رائفل یا پسٹل استعمال کریں۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ سیکورٹی گارڈز سے سیکورٹی کے علاوہ دیگر کام لیے جاتے ہیں جو مناسب نہ ہیں اس سے اجتناب کریں۔
سیکورٹی گارڈز دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔
زیادہ کیش کی ترسیل کے وقت بینک مینجر مقامی پولیس سے رابطہ کرے تا کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔
ترجمان پاکپتن پولیس ۔۔
