اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان: لڑکی کو برہنہ کر کے گلی میں گھمانے والا گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو برس قبل لڑکی کو برہنہ کرکے گلی میں گھمانے والے مرکزی مفرور ملزم نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم سجاول نے ڈسٹرکٹ پولیس افسردلاور خان بنگش کے دفتر میں پولیس کے سامنے پیش ہوگیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2017 میں سجاول نے ایک لڑکی کو برہنہ کرکے گلی میں گھمانے کا الزام ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا تھا جبکہ سجاول فرار ہوگیا تھا۔

ملزم کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے سجاول کو گرفتار کرنے کے لیے کراچی اور پنجاب میں مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس کی حالیہ سماعت پر پشاور ہائی کورٹ نے اہم ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں عدالت نے ملزم کی عدم گرفتاری پر علاقے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اور ضلعی پولیس افسر کو طلب کرلیا تھا۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے آئندہ سماعت کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ مذکورہ دونوں پولیس عہدیدار عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔

ہائیکورٹ کے بینچ نے 22 نومبر 2017 کو متاثرہ لڑکی کی طرف سے دائر درخواست کو نمٹا دیا تھا

ساتھ ہی ہائیکورٹ نے آئی جی پی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تفتیش سے متعلق رپورٹ پی ایچ سی کے ہیومن رائٹس سیل کے ڈائریکٹر کو پیش کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More