
جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے نامعلوم افراد نے مسافر بس کے قریب ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے جس سے بس کو بھی نقصان پہنچا ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے بس اڈہ کے مقام پر ایک مسافر بس کھڑی ہوئی تھی کہ نا معلوم افراد نے ہینڈ گرینڈ مسافر بس کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے دھماکے سے ایک شخص دلدار ابڑو جوکہ گداگاڑی والا تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد مرتضیٰ سیال،امداد حسین ابڑو اور محمد اکبر رڈ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیاڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی اور ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی نے سول ہسپتال میں ایمر جنسی نافد کر کے تمام زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر علاج معالج شروع کر دیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرناشروع کر دیئے پولیس کے مطابق مسافر بس کے قریب ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا جس کے باعث دھماکہ ہوا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے دریں اثناء سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو،صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی کے فرزند میر صفدر حسین عمرانی سول ہسپتال پہنچ کر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
