
ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کرتے ہوئے دودھ 105 روپے فی لیٹر میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا
ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں از خود 10 روپے فی لیٹر اضافہ کا اعلان کردیا ہے جس کے نتیجے میں دودھ کی قیمت 95 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 105 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ ڈیری فارمرز کی تمام انجمنوں کا متفقہ فیصلہ ہے اور اس فیصلے پر آئندہ 24 گھنٹوں میں عمل درآمد ہوگا یعنی ہفتے کے دن سے دودھ کی سپلائی نئے نرخ پر ہوگی۔…
