
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان جمخانہ کلب میں اراکین اور ان کی فیملی کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔کلب میں عالمی معیار کا سوئمنگ پول،24 روم کا گیسٹ ہاؤس،چلڈرن پلے لینڈ اور دیگر سہولیات مرحلہ وار فراہم ہوں گی۔ڈی جی خان جمخانہ کلب کو ملک کے دیگر جمخانہ کلب کے ساتھ الحاق کرایا جائیگا۔جم میں خواتین کےلئے بھی وقت مقرر ہوں گے۔جم میں جدید مشینری اور آلات فراہم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی کے علاوہ عبید الرشید،محمد عدیل،ملک اقبال ثاقب،محمد ابراہیم،ملک اللہ بخش اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین موجود تھے
