اہم خبریں

کراچی:انوکھے انداز میں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی میں پولیس نے انوکھے انداز میں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم سلندڑدھماکے کےذریعے اے ٹی ایم توڑ کر پیسے لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔
کراچی پولیس نے بینک لوٹنے والے گروہ کے تین کارندوں کو سائٹ ایریا کے علاقے سے گرفتار کیا ہے ۔
ایس ایس  پی شرقی شوکت کٹھیان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد زوہیب، وقار عالم عرف وکی اور شان عرف کاکا شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 3پستول ، گیس سلنڈر،پولیس کیپ،بیٹری ، دھماکہ خیز ڈیوائس اور اوزار برآمد ہوئے۔ ملزمان اے ٹی ایم مشین توڑنے کی غرض سے آئے تھے۔
ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ  انہوں نے گیس سلنڈر اور ڈیوائس سے بلاسٹ کر کے3 اے ٹی ایم مشینیں  توڑ کر کیش لوٹنا تھا۔
ایس ایس پی شرقی شوکت کھٹیان کے مطابق اے ٹی ایم مشین سے رقم  لوٹنے کی اس طرح کی وارداتیں یورپ میں ہوچکی ہیں۔یورپ میں یونے والی واردات کی ویڈیو دیکھ کر ملزمان اسی طرح واردات کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ایس ایس پی شرقی کے مطابق پاکستان میں اس قسم کی واردات پہلے کبھی نہیں ہوئی۔سلنڈر میں مخصوص قسم کی گیس ہوتی ہے جس سے آگ تو نہیں لگتی لیکن اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد: انوکھے انداز میں چوری کرنے والا افغان گروہ گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وقار عالم سافٹ وئیر انجینئر ہےگرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہےجبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More