اہم خبریں

کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کا اہلکار منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

جناح ٹرمینل پر منشیات اسمگلنگ کی انوکھی واردات دیکھنے آئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہل کار ضامن عباس کو 772 گرام ہیروئن چھپا کر لے جانے کے دوران اے ایس ایف اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ باوردی سرکاری اہل کار بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں داخل ہوا جس کی اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی لی تو ملزم کے زیر جامہ سے منشیات برآمد ہوئی جو کہ تین پیکٹس تھے جن کا مجموعی وزن 772 گرام نکلا۔ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھی اہل کار کے کہنے پر ہیروئن لے کر لاؤنج میں داخل ہوا، ابتدائی کارروائی کے دوران گرفتار ملزم ضامن عباس کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے، بعدازاں گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی اہل کار حسنین اور مسافر کامران کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More