

جامعہ کراچی میں حفاظتی انتظامات مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی میں نصب پرانے کیمروں کی مرمت کے ساتھ مزید 200 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ جامعہ کی نگرانی کا عمل زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جاسکے، جامعہ کراچی کے اطراف بیرونی حفاظتی دیوار کو بھی 2 فٹ بلند کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کراچی یونیورسٹی میں 200 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جامعہ کی چاردیواری کو مزید 2 فٹ اونچا کیا جائے گا اور مسلسل گشت کا انتظام بھی کیا جائے گا، اعلی تعلیمی کمیشن کی جانب سے جامعہ کراچی کو سیکیورٹی انتظامات کی مد میں5 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے جس سے جامعہ کے اندر مختلف مقامات پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
