اہم خبریں

کربلا: مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 13 ہلاک، 865 زخمی

Burning tyres light up the night skies during anti-government protests in the Shiite shrine city of Karbala, south of Iraq’s capital Baghdad, late on October late October 28, 2019. – Protests have persisted across Iraq and its Shiite-majority south, with night-time rallies in the central city of Karbala spiralling into skirmishes with s عراق کے مقدس شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور 865 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل اور سیکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
میڈیکل ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘قبل ازیں 3 مظاہرین شہر کے جنوبی حصے ناصریہ میں ہونے والے احتجاج کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوئے تھے’۔
مزید پڑھیں: عراق: حکومت مخالف مظاہرے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی
واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اضافے پر حکومت کے خلاف شروع ہونے والا پرتشدد احتجاج کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوا تھا۔
4 روز سے احتجاج کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جہاں عوام سڑکوں پر نکل آئی اور عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور کرپٹ عہدیداران کے خلاف احتجاج کیا۔
عراق یکم اکتوبر سے ہونے والے مظاہروں میں اب تک تقریباً 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
معاشی مسائل اور کرپشن کے خلاف احتجاج نے عراق میں 2 سال سے مستحکم سیکیورٹی صورتحال خراب کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھر مظاہرے، جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
خیال رہے کہ 2003 سے 2017 تک عراق میں غیر ملکی قوتوں کا قبضہ، خانہ جنگی اور داعش کی بغاوت جاری تھی۔
گزشتہ روز عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ان کی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کو وارننگ دی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے وزیر اعظم کی وارننگ پر عمل نہ کرنے والے اسکول اور یونیورسٹی کے طالب علموں پر بھی آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
دوسری جانب عادل عبدالمہدی کو اتحاد کے ذریعے اقتدار میں لانے میں معاونت فراہم کرنے والے عراق کے معروف مذہبی رہنما مقتدا الصدر نے بھی بغداد میں کرفیو لگائے جانے کے بعد انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More