اہم خبریں

کرنٹ سے ہلاکتیں؛ نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ سے ہونے والی ہلاکتوں پر نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹیم کرنٹ سے ہونے والی ہلاکتوں اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کی وجوہات کا پتا چلائے گی اور تحقیقات کی روشنی میں کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم رہے اور اس دوران متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں، کے الیکٹرک نے نیپرا کے قوانین، ضوابط اور معیارات کی خلاف ورزی کی ہے جس کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور/ 4 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس کی بروقت کاروائی 4...
Read More
post-image
اہم خبریں
سعودی عدالت نے شہبازشریف کے دورہ کے دوران مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانی کو سخت سزا سنا دی وزیراعظم شہبازشریف کے...
Read More
post-image
اہم خبریں
محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قرار، قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، ایکشن درست ہونے کے بعد...
Read More
post-image
اہم خبریں
ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے: بابر نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل کو دیدیا پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
حمزہ لاری کی ہدایت کاریکے ساتھ ویوو X80 پر بنائی گئی شارٹ فلم “امتحان” پاکستان میں ریلیزکردی گئی   سمارٹ فون کی عالمی انڈسٹری...
Read More