

لیڈز: سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 5،5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے انگلینڈ کو صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سری لنکا کی ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔
