
سی پی ایف پلانٹ کا مین داخلی راستہ دھرنا دیکر بند کردیا۔
کرک کے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں سی پی ایف پلانٹ کے مین داخلی راستہ پر گرگری گرینڈ جرگہ کی قیادت میں سینکڑوں افراد کا دھرنا جاری ہے، گرگری گرینڈ جرگہ نے گزشتہ دنوں اغواء کئے گئے مول کمپنی کے سپر وائزر بازیابی کے لئے مہلت دی تھی جو کہ مہلت ختم ہوگئی ہے، سینکڑوں افراد نے اعلان کے مطابق سب سے بڑے آئل اینڈ گیس مکوڑی سی پی ایف پلانٹ بند کر دیا ہے، دھرنے کے باعث سی پی ایف سے تمام نقل وحمل مکمل طور پر بند ہے، دھرنے کے باعث بنوں کوہاٹ مین جی ٹی روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے ،
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے سرحدی علاقہ میں مول کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا تھا ،حملے میں سیکورٹی گارڈ شہید جبکہ سپر وائزر کو اغواء کیا گیا تھا ،مقامی لوگوں نے مغوی بازیابی کے لئے کل چوبیس گھنٹے کی مہلت دی تھی جو کہ مہلت ختم ہوگئی ،احتجاجی دھرنے میں تمام اقوام کے نمائندے شریک ہیں ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی تک دھرنا جاری رہیگا
