
ضلع کرک تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں مکوڑی کے مقام پر گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے ،احتجاج کے باعث پشاور تا بنوں جی ٹی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہے ،روڈ بندش سے گارڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بانڈہ داؤد شاہ گیس اور تیل کا پیداواری تحصیل ہے لیکن یہاں کے لوگ لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہے، مکوڑی سمیت بانڈہ داؤد شاہ میں 2 مہینوں سے گیس نہیں ہے، جب گیس ہوتا ہے تو پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ جٹہ اسماعیل میں واقع جیپسم کے غیر قانونی فیکٹریوں کے آپریشن کیا جائے ، اور پیداواری تحصیل کو گیس فراہم کیا جائے،ان کا مزید کہنا ہے کہ گیس کا مسئلہ حل نہ ہونے تک دھرنا جاری رہیگا۔
