
زرعی ترقیاتی بینک کی اعلی قیادت سیالکوٹ کے دیہی علاقوں میں زرعی بیٹھک کے ذریعے کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہو گئی۔
زرعی بینک کے بورڈ ممبر ضیغم محمود رضوی نے کہا کہ پاکستان کے کسان کو نئی مشینری استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی زمینداری سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات خوراک پوری نہیں ہو سکتی اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ جدید زرعی مشینری کا استعمال کیا جائے۔ اس موقع پر کسانوں نے زیڈ ٹی بی ایل کی جانب سے متعارف کرائی گئی جدید مشینری کو سراہا جس میں رائس ٹرانسپلانٹر، دیسی شکر بنانے کی مشین، دیسی مرغی اور خواتین روزگار اسکیم شامل ہے
