

: وزیراعظم عمران خان نے عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹرویوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔
وفاقی کابینہ نے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹریوز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان انٹرویوز کو نشر کرنے کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، سابق حکمران قومی خزانے سے پرتعیش دورے کرتے رہے، ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا، سابق ادوار میں اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔
