
ریلی کےشرکاء نے بینرز، قومی و کشمیری پرچم سمیت پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے.
صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ و اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ کی زیر قیادت اے سی آفس تا کلمہ چوک تک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی. ریلی کےشرکاء نے بینرز، قومی و کشمیری پرچم سمیت پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے.صدر بار یاسین درسانہ سمیت تمام محکموں کے سربراہان و ملازمین نے شرکت کی. ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ بھارت یہ جان لے کہ ہم کشمیر پر ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے. بھارتی جارحیت سےشہید ہونے والے کشمیریوں اور کشمیر میں آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ آج کی ریلی کا مقصد بھارت کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ضرورت پڑنے پر جان بھی قربان کر دیں گے. اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری بھائیوں کی امنگوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیے اور حق خود ارادیت کے لیے ہم آواز بلند کرتے رہیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارتی جارہیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے.
