اہم خبریں

‘کیریئر کی سب سے بہترین فلم تو اب تک کی ہی نہیں’

پاکستان کی نامور اور اسٹائلش اداکارہ عائشہ عمر کی آخری ریلیز فلم ‘کاف کنگنا’ کو تجزیہ کاروں اور مداحوں دونوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فلم میں عائشہ عمر نے ‘گل ناز’ نامی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جو خود مختار ہے اور ہر وہ چیز حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے جو اسے پسند آجائے۔

تاہم ان کی یہ فلم نہ تو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور نہ ہی مداحوں کو اداکاروں کی اداکاری نے بہت زیادہ متاثر کیا۔

مزید پڑھیں: صرف ٹریلر دیکھ کر پوری فلم کو ناپسند کرنا غلط ہے، عائشہ عمر

اس ہی حوالے سے اداکارہ عائشہ عمر نے وائس آف امریکا کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘کاف کنگنا’ ان کی بہترین فلم نہیں، کیوں کہ اپنے کیریئر کی سب سے بہترین فلم تو اداکارہ نے اب تک کی ہی نہیں ہے۔

کاف کنگنا میں عائشہ عمر نے اہم کردار نبھایا — اسکرین شاٹ
کاف کنگنا میں عائشہ عمر نے اہم کردار نبھایا — اسکرین شاٹ

عائشہ عمر اپنے کیریئر میں 4 فلموں میں کام کرچکی ہیں، جن میں ‘کراچی سے لاہور’، ‘یلغار’، ‘7 دن محبت ان’ اور ‘کاف کنگنا’ شامل ہیں۔

ان چاروں فلموں میں واحد ‘کراچی سے لاہور’ ایسی فلم ہے جس میں عائشہ عمر نے مرکزی اداکارہ کا کردار نبھایا۔

یہ عائشہ عمر کی پہلی فلم تھی اور ان کے مطابق یہ ان کے لیے سب سے خاص بھی ہے۔

انٹرویو کے دوران عائشہ سے جب سوال کیا گیا کہ ان فلموں میں سب سے بہترین فلم ان کے لیے کون سی ہے؟ تو اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے کیریئر کی سب سے اچھی فلم اب تک بنی ہی نہیں ہے، لیکن مجھے میری پہلی فلم کراچی سے لاہور بہت خاص لگتی ہے، اس میں کام کرنے میں بےحد مزح آیا اور میں نے فلم کے لیے گانا گایا بھی تھا’۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر کی 2018 کی تیسری فلم ’کاف کنگنا‘

پاکستانی سینما انڈسٹری کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ لولی وڈ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت ‘رہبرا’ نامی فلم میں کام کررہی ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ فلم مداحوں کو پسند آئے گی۔

اس فلم میں عائشہ عمر احسن خان کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More