اہم خبریں

کیلیفورنیا میں ہیلوین پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کیلیفورنیا کے علاقے لانگ بیچ میں ایک گھر میں جاری ہیلوین پارٹی کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لانگ بیچ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کیرن اوینز کا کہنا تھا کہ ‘جب فائر فائٹرز جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں افراتفری مچی ہوئی تھی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک مشتبہ شخص موقع سے فرار ہوگیا ہے’۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد نوجوان لڑکے تھے جن کی عمر 20 سال کے قریب تھی۔

مزید پڑھیں: امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، حملہ آور زیرحراست

واضح رہے کہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات تاحال دستیاب نہیں کی گئیں۔

کیرن اوینز کا کہنا تھا کہ ‘رہائشی علاقے میں کچھ لوگ ہیلوین کی مناسبت سے لباس پہنے ایک پارٹی میں شریک تھے کہ وہاں فائرنگ ہوئی’۔

لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گھر سے 20 کے قریب فائر کی آوازیں آئی تھیں۔

تفتیش کار متاثرین کا انٹرویو کر رہے ہیں تاکہ واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رواں برس اگست کے مہینے میں ٹیکساس کے شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل جبکہ 26 افراد کو زخمی کردیا تھا اور واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

اس سے قبل جولائی میں امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں شاپنگ مال کے اندر 2 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

جون میں امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ برس نومبر میں امریکا کی ریاست ورجینیا میں میونسپل کی عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جبکہ مئی 2018 میں امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ہی ایک ہائی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالب علم ہلاک ہوئے تھے۔

سبیکا عزیز شیخ کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا میں تعلیم حاصل کرنے گئی تھیں۔

2018 کے اوائل میں فلوریڈا کی ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں ’گن کنٹرول‘ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More