
مینجر ای روزگار سنٹر منڈی بہاﺅالدین نوید عرفان نے بتایا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبہ بھر کی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز منڈی بہاﺅالدین میں بھی بے روزگار نوجوانوں کو با وقار روزگار مہیا کرنے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک 35ہزار سے زائد نوجوان مستفید ہو کر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ ایسے تعلیم یافتہ اور بے روز گار شہری جو فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو وہ مفت تربیت حاصل کرنے کیلئے ای روزگار کی ویب سائیٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ای روز پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16سالہ تعلیم (ماسٹر ڈگری) ہونی چاہیئے جبکہ آن لائن ٹیسٹ، پنجاب کا ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ اور عمر کی حد 35سال ے کم اور معاشی حیثیت بے روزگار ہونی چاہیئے۔نوید عرفان نے بتایا کہ اس پروگرام میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز ٹریننگ ، ای کامرس، ٹیکنیکل، موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، کری ایٹیو ڈیزائننگ، یوآئی/یوایکس ڈیزائن شعبہ جات ، طلبہ کیلئے فری لانسنگ کا تعارفی کورس، پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہو گی اور 3ماہ کی ٹریننگ
کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی
