اہم خبریں

گوگل میپس میں پروفائل مینج کرنا اب موبائل میں ممکن

گوگل میپس اس کمپنی کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک ہے جس میں مسلسل نت نئی چیزوں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں گوگل میپس میں انکوگنیٹو موڈ کا اضافہ کیا گیا جبکہ اے آر نیوی گیشن سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے اور اب ایک اور بڑی تبدیلی بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق بظاہر تو یہ معمولی اضافہ محسوس ہوتا ہے مگر یہ ایسا پرائیویسی فیچر ہے جو صارفین کو ڈیٹا تحفظ میں مدد دے گا۔

اس فیچر کی بدولت صارفین موبائل فون میں اپنی پبلک پروفائل کو خود منیج کرسکیں گے، ورنہ اب تک اس کے لیے ڈیسک ٹاپ براﺅزر پر جاکر اس نیوی گیشن ایپ کے لیے پروفائل میں تبدیلیاں کی جاسکتی تھیں۔

نئے پروفائل منیجمنٹ فیچرز کی بدولت صارفین نام، تصویر، بائیو اور دیگر کو بدل سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ فاسٹ ٹریک خصوصی پرائیویسی کنٹرولز بھی اس سیٹنگز میں ہوں گے جس کی بدولت پروفائل میں کنٹری بیوشن کو ہائیڈ کرسکیں گے جبکہ جن برانڈز کو آپ فالو کررہے ہوں گے، ان سے اپنی پروفائل شیئرنگ کو بھی ختم کرسکیں گے۔

یہ فیچر آج سے متعارف ہونا شروع ہوا ہے اور آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل
فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کو اوپن کرکے بائیں جانب موجود سائیڈ مینیو پر کلک کریں گے تو وہاں ایک نیا آئیکون ‘یور پروفائل’ کے نام سے ہوگا۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور آئی او ایس کے بارے میں فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

گوگل کو توقع ہے کہ لوگوں کو میپس میں زیادہ پرائیویسی کنٹرول دینے پر وہ مختلف مقامات کی تفصیلات یا ریویوز اور تصاویر اپنے پاس رکھنے کی بجائے ایپ میںشیئر کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More