اہم خبریں

ہارون آباد شگاف

ہارون آباد باڑہ عاکوکا کے قریب نہر ہاکڑہ میں 150 فٹ شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے وسیع علاقہ زیر آب آگیا پولٹری فارمز ، جانوروں کے چارہ جات، اور کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ محکمہ انہار کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا. شگاف کا پانی رہائشی آبادیوں تک پہنچ گیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش کی لیکن شگاف بڑھتا گیا باڑہ عاکوکا کے قریب نہر ہاکڑہ میں 150 فٹ شگاف ٹھیک اسی جگہ پڑا ہے جہاں ہر سال پڑتا ہے جو کہ محکمہ انہار کی غفلت اور لاپرواہی کا واضح ثبوت ہے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آنے سے فصلیں اور پولٹری فارم تباہ ہونے سے مزید نقصان کا اندیشہ اور پولٹری فارم میں موجود مر غیوں کی ہلاکتوں کابھی خدشہ ہے جو پولٹری فارم مالکان کا بہت بڑا نقصان ہے 5گھنٹے بعد انتظامیہ کی طرف سے بھی شگاف کو پر کرنے کے لئے کوشش تیز کر دی گئیں ہیں پولیس اور محکمہ انہار کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے مگر کاشتکاروں اور پولٹری مالکان کا کافی نقصان ہو چکا ہے. کاشتکاروں نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بار بار ایک ہی جگہ پر پڑنے والے شگاف کی انکوائری کروائی جائے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More