اہم خبریں

ہانگ کانگ: مظاہروں میں شدت، یونیورسٹی ‘میدان جنگ’ کا منظر پیش کرنے لگی


ہانگ کانگ میں 5 ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور پولی ٹيکنک يونيورسٹی گزشتہ درميانی شب شروع ہونے والی شديد جھڑپوں کے باعث میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

اس دوران مظاہرین سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم، اینٹیں برساتے اور اپنے بچاؤ کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ طلبہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے سے جامعات میں احتجاج کا آغاز کیا گیا تھا تاہم پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں مسلسل 25 ہفتوں سے پر تشدد ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن کا مقصد چین سے آزادی حاصل کرنا اور جمہوریت لانا ہے۔

خیال رہے کہ 1991 میں برطانیہ نے اس شہر کو چین کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے چین نے یہاں ‘ایک ملک، دو نظام’ فریم ورک کے تحت حکمرانی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیجنگ خطے پر اپنے کنٹرول کو سخت کر رہا ہے جس کی وہ مخالفت کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بیجنگ نے بھی ہار ماننے سے انکار کردیا ہے اور خبر دار کیا ہے کہ وہ مزید سخت سیکیورٹی اقدامات کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More