اہم خبریں

ہتک عزت کا دعوی، علی ظفرنے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور: میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں گلوکارعلی ظفرنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکی سیشن عدالت میں میشا شفیع کے خلاف گلوکارواداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔

علی ظفر نے کہا کہ میری والدہ اوروالد استاد ہیں، میرے والدین نے مالی مشکلات کے باوجود میری بہترین تربیت کی، میں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاذ ایک ہوٹل کی لابی میں ایک آرٹسٹ سے کیا، میرے والدین نے مالی مشکلات کے باوجود میری بہترین تربیت کی، 2003 سے اپنے موسیقی کے کیریرکا آغازکیا اور یہاں تک اپنی محنت سے پہنچا ہوں۔

علی ظفرکے مطابق مجھے ایک منظم سازش کے تحت میری فلم سے پہلے نشانہ بنایا گیا، میرے خلاف مہم چلانے کے لیے جعلی اکاونٹس کوبھی استمال کیا گیا، میشاء نے ایک ٹی وی شو سے پہلے پیغام بھجوایا کہ اگرمیں نے ریکاٹنگ  نہ چھوڑی تومیرے خلاف مہم چلائیں گی جب کہ 11 گواہان میرے حق میں گواہی شہادت دے چکے ہیں کہ میشا شفیع اور میرے درمیان فاصلہ 3 فٹ کا تھا۔

کیس کا پس منظر

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ علی ظفر کے مطابق میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لئے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ میشا شفیع کے ان جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں ان کی شہرت متاثرہوئی۔ علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ(ایک ارب) روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More