اہم خبریں

‘ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کو آنے میں کیا مسئلہ ہے’

پاکستان نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ مقابلوں کی پاکستان سے نیوٹرل مقام پر منتقلی کے فیصلے کے خلاف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے اپیل کردی ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے ڈان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھیل کی عالمی گورننگ باڈی سے سوال کیا کہ اگر ہزاروں سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تو 10رکنی ٹینس ٹیم کے آنے میں کیا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں: پاک-بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنے کا اعلان
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلیم سیف اللہ نے کہا کہ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں، سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کا جشن منانے کے لیے آئندہ چند دن میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری بھارت سے پاکستان آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈیوس کپ کے لیے بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی 10رکنی ٹیم پاکستان آنے میں کیوں ہچکچا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن اس فیصلے کے خلاف جمعرات کو اپیل کرے گا جس میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد سمیت دیگر پہلوؤں کا ذکر کیا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا اوشیانا گروپ 1 کے مقابلوں 29 اور 30 نومبر کو رواں سال اسلام آباد میں شیڈول تھے لیکن پیر کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مقابلوں کو پاکستان سے منتقل کر کے نیوٹرل مقام کے لیے تعین کے لیے پانچ دن کا وقت دیا تھا۔
سلیم سیف اللہ نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے بعد نیوٹرل مقام کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوس کپ کی پاکستان سے منتقلی کا فیصلہ جانبدارانہ ہے، اعصام الحق
بھارت نے ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے رواں سال جولائی میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی لیکن 5اگست کو بھارت کی جانب سے 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات اور سیکیورٹی صورتحال کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس ٹائی ملتوی کردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More