اہم خبریں

یوسف بیگ مرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی

یوسف بیگ مرزا نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس عہدے سے مستعفی ہوکر میڈیا انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان کی اس عہدے پر تعیناتی ایک سال قبل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: یوسف بیگ مرزا کے خلاف نیب کی تحقیقات
یوسف بیگ مرزا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، جنرل پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے رکھی ہیں۔
انہوں نے نجی نشریاتی اداروں کے لیے بھی کام کیا ہے۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے لیے پوری ایمانداری سے کام کیا تاہم اب وہ میڈیا کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوسف بیگ مرزا بھی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا تعینات
یوسف بیگ مرزا کے مطابق وہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے پر بغیر تنخواہ و مراعات و دیگر کے اعزازی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے حالیہ کابینہ اجلاس میں اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وزیر اعظم کے میڈیا ٹیم میں ندیم افضل چن، فردوس عاشق اعوان، افتخار درانی و دیگر شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More