
•آج کے دن ہم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں- اعجاز احمد شاہ
• کشمیر پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور ہمارے کشمیری بھائی گزشتہ کئی سالوں سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں- وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ
• موجودہ صورتحال سے یہ واضح ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت بنانا چاہتا ہے- اعجاز احمد شاہ
• آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں- اعجاز احمد شاہ
• میں سلام پیش کرتا ہوں تمام کشمیریوں کو کہ انہوں نے مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے – اعجاز احمد شاہ
• ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے- اعجاز شاہ
• آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی اور گھناؤنا چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے- اعجاز احمد شاہ
• 5 اگست 2019 اور اس کے بعد ہونے والے اقدامات بھارت کی آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں- اعجاز احمد شاہ
• مودی کے تمام اقدامات ایک مہم کے تحت کئے گئے اور بھارت کا سیکیولر ڈرامہ بھی بے نقاب پو چکا ہے- اعجاز احمد شاہ
• وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں- اعجاز احمد شاہ
• وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی اس کی مثال نہیں ملتی- اعجاز احمد شاہ
• حکومتی سطح پر ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے- اعجاز احمد شاہ
• پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری
