
جبکہ تحصیلوں میں بھی مظلوم بھائیوں سے یکجہتی کے لئے تقریبات منعقد ہوئیں-ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عمر شیرازی،محمد اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنربختیار اسماعیل،ڈی ایس پی وسیم سیال بھی اس موقع پر موجود تھے-سیمینار میں سرکاری,پولیس افسران ،ممبران امن کمیٹی،وکلاء،صحافیوں ، سول سوساِئٹی،شہریوں اور سکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی-سیمینار میں سکولوں کے طلباء کی یکجہتی کشمیر کے موضوع تقاریر،نغمے پیش کئے-ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہار انڈیا کی قسمت میں لکھی ہے کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا پاکستانی عوام کا کشمیر یوں سے دل کا رشتہ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر آزاد ہوگا اور ہم دیکھیں گے-
سیمنار سے قاری سیف اللہ عابد،جیکب وزیر و دیگرممبران نے بھی خطاب کیا-مفتی عمر فاروق نے دعا کرائی-بعد ازاں
ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت واک بھی کی گئ جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی-شرکاء ریلی نے کشمیر کے جھنڈے اٹھاکر مظلوم بھائیوں کے حق میں نعرے بھی لگائے-
