اہم خبریں

یو اے ای کا 18 سال سے کم عمر سیاحوں کیلیے مفت ویزے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات نے موسمِ گرما میں اپنے والدین کے ساتھ آنے والے ایسے بچوں کی ویزا فیس نہ لینے کا اعلان کیا ہے جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے تحت فیڈرل اتھارٹی آف آئڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ نے اعلان کیا ہے کہ 14 روزہ سیاحتی ویزا کے لیے فی کس فیس 497 درہم یعنی پاکستانی 20 ہزار روپے کے برابر ہوتی ہے اور اگر 30 روزہ بار بار آمدورفت کا ویزا لینا ہو تو اس کی قیمت 917 درہم یا 38 ہزار روپے سے کچھ زائد ہوتی ہے۔
اماراتی حکومت نے اس کا اعلان گزشتہ سال ستمبر میں گیا تھا جس پر اس سال سے عمل کیا جارہا ہے۔ امارات میں لوگوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے امارات اور خلیجی ممالک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
توقع ہے کہ اس طرح موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک سے سیاحوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں سمیت یہاں آئے گی اور اس سے سیاحت بڑھے گی۔ صرف اسی سال امارات کے تمام ایئرپورٹ پر 3 کروڑ 28 لاکھ افراد دوسرے ممالک سے اترے اور مختلف ممالک کی سیر کو گئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More