
کراچی: کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ پہنے والے افراد کے خلاف مہم چلائی جائے گی جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔
امیر شیخ کا کہنا تھاکہ کراچی پولیس نے6ماہ میں 6 لاکھ موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کیے ہیں، رونگ وے موٹر سائیکل چالانے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ رونگ وے موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں ،موٹر سائیکل سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،
انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی ہیلمٹ مہم چلائی ہر طرف سے آوازیں آئی میرا ہیلمٹ کا کاروبار ہے یہ سراسر غلط ہے میں اور میری ٹیم ہارنے والے نہیں۔
ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سوال کے جواب میں انھوںنے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں حال ہی میں 2پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے بہت جلد سی ٹی ڈی پولیس اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گی ،کئی ممالک میں بغیر ہیلمٹ کے پمپ والے پٹرول نہیں دیتے ہیں ،کراچی پولیس اچھے کام کر رہی ہے ،زخمیوں کو اسپتال میں دیکھتا ہو تو دکھ ہوتاہے۔
میں نے پٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پٹرول ہر گز نہ دیں، شہر میں 30 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، انھوں نے تجویز دی ہے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کے جرمانہ پانچ سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کیا جائے۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے اس مہم میں ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے ،ہیلمٹ پہن کر سفر کرنے افراد یہ نہ سمجھے کہ وہ ہم پر احسان کر رہے ہیں بلکہ وہ اپنی زندگی کو محفوظ بناتے ہیں، انھوں نے کہاکہ ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ سیٹ بیلٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ۔
