اہم خبریں

یہ نہیں بتا سکتا کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے، بنگلادیشی کوچ

لارڈز: بنگلا دیشی ٹیم کےہیڈ کوچ اسٹیو رہوڈز کا کہنا ہےکہ یہ نہیں بتاسکتا کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے، صرف میچ جیتنا ہدف ہے۔

لارڈز میں ٹریننگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوے کوچ نے واضح کیا کہ پاکستان کو ہراکر اچھی یادوں کے ساتھ جانا چایتے ہیں ہم پر کوہی پریشر نہیں البتہ پاکستانی ٹیم دباؤ میں کھیلے گی۔

اسٹیو رہوڈز نے کہا کہ لارڈز کے تاریخی گراونڈ  پر پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ آسان نہیں ہوسکتا، دونوں ٹیموں کی خواہش ہے کہ آخری میچ جیت کر ورلڈ کپ اچھے نتیجے کے ساتھ گھر لوٹیں۔ پاکستان ٹیم کے پاس ابھی سیمی فائنل میں جانے کا چانس ہے ،ہمارے ذہن میں یہ چیز ہے اور  اس کو سامنے رکھتے ہوے پلاننگ کریں گے۔

ایک سوال پرکوچ نے جواب دیا کہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کہ ہم ٹاس جیت کر کیا کریں گے، ہمارا فوکس بس  میچ جیتنے پر ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف جیت بنگلا دیش کیلئے کافی اہم ہوگی ۔

مشرقی مرتضی کے آخری ورلڈ کپ کے حوالے سےان کا کہنا تھاکہ وہ اس ورلڈ کپ کے بارے میں کافی جذباتی ہے لیکن ایسا وقت ہر کرکٹر پر آتا ہے اور کسی کے نہ ہونے سے زندگی رکتی نہیں جس نے آنا ہے اسے ایک دن میدان سے رخصت بھی ہونا ہے۔ ہمیں اسی چیز کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More