Uncategorized

پی سی بی گورننگ بورڈ نے ٹیم، مینجمنٹ اورسلیکشن کمیٹی کے احتساب کی منظوری دیدی

لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیم ، مینجمنٹ ، سلیکشن کمیٹی کے احتساب کی منظوری دے دی، چیئرمین کی جگہ ایم ڈی کو تمام بڑے اختیارات منتقل ہوگئے، کوچز اور سلیکشن کمیٹی ممبران کے تقرر اور ڈومیسٹک کرکٹ کا اختیار بھی ایم ڈی کے پاس ہوگا تاہم کپتان کا انتخاب چیئرمین کے پاس ہی رہے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد تمام کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اس حوالے سے چیئرمین مزید تجویز کیلے رپورٹ پیش کریں گے۔

ایم ڈی وسیم خان نے اپنے دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ پلیئرز اور آ فیشل ایکسچینج پروگرام شروع ہوگا جب کہ بورڈ ممبران نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اورآ ئندہ میچوں میں ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی توقع کا  اظہار کیا۔

ایم ڈی نے واضح کیا کہ آئندہ سال پاکستان ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی کی میز بانی کرے گا جس پرگورننگ بورڈ اراکین نے ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد دی۔ ایشیاء کپ پاکستان میں کرکٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More