اہم خبریں

40 کپ روزانہ چائے پینے والی خاتون کی ٹی بیگ کے ڈبے میں تدفین

انگلینڈ کے علاقے لیسیٹر شائر کی 73 سالہ چائے کی شوقین خاتون ٹینا واٹسن کو ان کی آخری خواہش کے مطابق ایک بڑے ٹی بیگ کے ڈبے جیسے تابوت میں دفنادیا گیا۔

یونی لاڈ بائیبل کی رپورٹ کے مطابق ٹینا واٹسن دن میں 40 کپ چائے پیتی تھیں، اور انہوں نے مرنے سے قبل اپنی بیٹی ڈیبس ڈونوان سے غیر معمولی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ڈیبس ڈونوان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کینسر کی مریضہ ہونے اور دونوں ٹانگیں کٹ جانے کے باوجود ہمیشہ مسکراتی رہتی تھیں۔

— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ
— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایک مرتبہ بات کر رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا تابوت ایک بڑے ٹی بیگ کے ڈبے جیسا ہو، اور یہ ٹائیفو برانڈ کا ہی ہونا چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘والدہ کی بات سن کر میں ہنسنے لگیں مگر انہوں نے کہا کہ میں مذاق نہیں کر رہی میں واقعی ایسا ہی چاہتی ہوں’۔

— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ
— فوٹو بشکریہ یونی لاڈ بائیبل ویب سائٹ

ڈیبس ڈونوان کی والدہ کی آخری رسومات یکم نومبر کو ہوئیں جہاں ٹینا کو ایک بڑے ٹی بیگ کے ڈبے جیسے تابوت میں لے کر آیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں جانتی ہوں کہ میری والدہ نیچے دیکھ رہی ہوں گی اور تابوت کو دیکھ کر خوب ہنس رہی ہوں گی’

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More