
اسلام آباد: حکومت نے 40000 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کیش یاکم مالیت کے بانڈزمیں تبدیل کرنے کے لیے 9 ماہ کی مہلت دیدی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 40 ہزار روپے والے انعامی بانڈز رکھنے والے سرمایہ کاروں کو اپنے بانڈز رجسٹرڈکرانے کے لیے31 مارچ 2020ء تک کی مہلت دی ہے۔ اس حکومتی اقدام سے گلوبل واچ ڈاگزکے تحفظات بھی دور ہوںگے جوبڑی مالیت کے ان بانڈزکے کالا دھن ذخیرہ کرنے کے سلسلے میں ممکنہ استعمال پرشکوک ظاہرکرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ان دنوں ایف اے ٹی ایف کی منفی فہرست میں ہے۔ پاکستان نے تمام مالیت کے انعامی بانڈز میں 950 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اس سرمایہ کاری کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ 40 ہزار روپے والے انعامی بانڈز پر مشتمل ہے۔ بڑی مالیت کے یہ انعامی بانڈزکالے دھن کو سفید کرنے اور ٹیکس چوری کا کلیدی ذریعہ ہیں۔…
