
محمد نگر /ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن جناب عبادت نثار صاحب نے تھانہ چکبیدی کے علاقہ چک نمبر 67/ڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قتل ہونے والے باپ بیٹوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو یقین دہانی کروائی کہ مقتولین کے ملزمان کو جلد ازجلد تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ مزید پولیس کا ہر جوان ان کے لواحقین کو انصاف فراہم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا۔
ترجمان پاکپتن پولیس
