
چیئرمین وسیکرٹری بورڈنے خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کرپٹ سپرنٹنڈنٹ افضل کے سکول وزٹ اور بندر بانٹ بند کرکے انکوائری شروع کردی
ساہیوال(رانایحییٰ )چیٸرمین بورڈحافظ محمد شفیق اور سیکرثری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر نے میڈیا کی خبر پر نوٹس لیتے یوۓ رجسٹریشن برانچ کے کرپث سپرٹنڈنث چوھدر ی افضل کے پراٸیویٹ تعلیمی اداروں کے وزٹ/انسپیکشن کے نام پر لاکھوں روپے کے ناجاٸز معاوضوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ بند کر دیا ہے زرائع کے مطابق سابقہ کرپٹ سیکرٹری و چیٸرمین بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب نے چوھدری افضل کے ساتھ مل کر پراٸیویٹ تعلیمی اداروں کے وزٹ کے نام پر لاکھوں روپے کی لوٹ مار کر کے بورڈ کو مالی نقصان پہنچایا۔ ان سے پہلے وزٹ پر سالانہ چھ لاکھ روپے تک کا بجٹ استعمال یوتا تھا جو اس نے چوھدری افضل کی معاونت سے ناجاٸزلوٹ مار کر کے تیس لاکھ روپے تک پہنچا دیا۔ مگر موجودہ چیٸر مین حافظ محمد شفیق اور سیکرٹری رابعہ اختر نے اپنی ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوۓ لوٹ مار اور بنرر بانٹ کے اس سلسلہ کو بند کر دیا یے۔مگر چوھدری افضل جیسے کرپٹ سپرنٹنڈنٹ کا ابھی تک رجسٹریشن برانچ میں آل ان آل تعینات رہنا چیٸر مین اور سیکرٹری بورڈ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہےاعلی حکام نوٹس لیں
