
سونمیانی میں لائیو سٹاک ویٹرنری سینٹر کا افتتاح
صوبائی وزیر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے سونمیانی میں لائیو سٹاک ویٹرنری سینٹر کا افتتاح کیا۔
صوبائی وزیر محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سنٹر سونمیانی کے افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ دیہات کے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے لائیوسٹاک کو فروغ دیں گے پنجاب کے بالخصوص سونمیانی کے پسماندہ علاقہ کے غریب عوام پورا استفادہ کریں گے۔نسلی جانور گھروں میں پالنے سے دیہی معیشت کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔لائیوسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے۔دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنانا ہوگی۔لائیوسٹاک کے فروغ سے لیدر انڈسٹری بھی ترقی کرے گی۔
