
رحیم یار خان :صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کچہ کے علاقے سونمیانی میں ویٹرنری و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔
رحیم یار خان:افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے ڈسپنسری کیلئے جگہ فراہم کرنے پر سردار اعظم خان مزاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری ڈسپنسریوں کے قیام سے کچہ کے علاقہ کے مویشی پالوں کو جانوروں کے علاج معالجہ اور نسل کشی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔منصوبے کے تحت321ملین سے 34 ووٹنری ڈسپنسریاں اور پانچ موبائل ڈسپنسری بنائی گئی ہیں۔منصوبہ کے تحت 39 ویٹرنری افیسر 39 ویٹرنری اسسٹنٹ اور 34 نسل کشی کے لیے ٹیکنیشن بھرتی کئے گے ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے مویشی پال حضرات کے جانورں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے محکمہ لائیوسٹاک کے شعبہ میں ترقی ہو گی۔
