
لاہور سے کراچی جانے والی کوچ کا حیدرآباد سے نوابشاہ جانے والی خالی ایمبولینس سے ٹکر ایمبولینس ڈرائیور جانبحق
ایمبولینس تباہ ،موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ناقص کارکردگی پر عوام نےسوال اٹھالیئے
لاہور سے کراچی جانے والی کوچ کا حیدرآباد سے نوابشاہ جانے والی خالی ایمبولینس سے ٹکر ہوگیاجس سے
نوجوان ایمبولینس ڈرائیور اقبال پنجابی جانبحق ہوگئے جبکے ایمبولینس بری طرح سے ٹوٹ کر تباہ ہوگئی جبکے کوچ ڈرائیور کوچ لے کر فرار ہوگئے، اطلاع پر لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھارہے تھےکے طویل عرصے سے مٹیاری ضلع بھر میں بوسیدہ اور زبون نیشنل ہائی وے کو تعمیر نہیں کرایا جاتا اور موٹروے پولیس کے غیرفعال ہونے سے حادثات معمول بنے ہوئےہیں
