
کبڈی کھیل گبھروشیرجوانوں کاوہاڑی کے نواحی گاؤں101ڈبلیوبی میں باباسراج الدین کے سالانہ عرس کے موقع پرتھپڑوں والی کبڈی کاشاندارمیچ کاانعقاد
کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی تھپڑوں سے جم کردھنائی کی میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین امڈآئے کھلاڑیوں کوخوب دادد
جیسے ہی موسم نے کروٹ لی اورسردی کی شدت کم ہوئی تووہاڑی کے نواحی گاؤں 101ڈبلیوبی میں پنجاب کے ثقافتی کھیل تھپڑوں والی کبڈی میچ چیئرمین مہرآفتاب اوروائس چیئرمین ملک کریم ٹیموں کے درمان کھیلاکیاگیا کبڈی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست کانٹے دارمقابلہ ہواکھلاڑی ایک دوسرے کی جم کرتھپڑوں سے دھنائی کرکے اپنی طاقت کامظاہرہ کرتے رہے میچ کے دوران گراؤنڈمیں کھلاڑی تھپڑوں سے ایک دوسرے کی دھنائی کرتے رہے کبڈی میچ میں قومی کبڈی ٹیم کے متعددکھلاڑیوں نے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے خوب دادوصول کی اس موقع پرمیلہ انتظامیہ سلطان شاہد ڈرئیکٹرسپورٹس آفیسر پنجاب حافظ اویس چوہدری صدر کسان اتحادیوتھ ونگ ضلع وہاڑی کاکہناتھاکبڈی ہمارے آباؤاجدادکی میراث ہے جوپشتوں سے چلی آرہی ہے جس طرح کشتی ایک فن ہے اسی طرح کبڈی بھی فن ہے پنجاب میں کبڈی کے کھیل کوکھیلوں کابادشاہ کھیل تصورکیاجاتاہے تھپڑوں والی کبڈی میں جوپہلوان مخالف پہلوان کوجتنے زیادہ تھپڑمارتاہے اورجوپہلوان جتنی زیادہ تھپڑبرداشت کرتاہے انہیں بہت بڑاپہلوان سمجھاجاتاہے اورشائقین سے خوب دادحاصل کرتے ہیں ہم ان پہلوانوں کے شکرگذارہیں جنہوں نے ہمارے آباؤاجدادکی اس میراث کوزندہ رکھاہواہے کبڈی میچ میں شائقین نے کھلاڑیوں کودل کھول کرنقدانعامات اورداددی کبڈی میچ دیکھنے کیلئے عوام کاجم غفیرمیدان میں امڈآیاجن شائقین کومیدان میں جگہ نہ مل سکی وہ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قریبی درختوں پرچڑھ کرمیچ سے لطف اندوزہوتے رہے جبکہ شائقین ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈال کربھی اپنی خوشی کے جذبات کااظہارکرتے رہے۔
